0
Thursday 16 Apr 2020 17:52

دیامر، تبلیغی جماعت کے مزید 4 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص

دیامر، تبلیغی جماعت کے مزید 4 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں تبلیغی جماعت کے مزید 4 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو گئی جس کے بعد ضلع میں وائرس کا شکار ہونے والے تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق نئے کیسز میں دو افراد کا تعلق داریل، ایک کا چلاس اور شخص کا تعلق گیس سے ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیامر ڈاکٹر صلاح الدین کے مطابق مزید 21 افراد کے سیمپلز لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بجھوا دیئے گئے ہیں جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔
خبر کا کوڈ : 857107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش