QR CodeQR Code

حکومت مساجد میں بھی احتیاطی تدابیر کے تحت عبادات کی اجازت دے، لیاقت بلوچ

16 Apr 2020 15:57

دونوں راہنمائوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علماء اس موقع پر مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق قائم رکھنے کیطرف بھی توجہ دیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر ضرورت مندوں اور محتاجوں کی دستگیری اولیت رکھتی ہے، جو ادارے اور تنظیمیں اس مشکل کی گھڑی میں لوگوں کی مدد کر رہی ہیں، خراج تحسین کی مستحق ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت مساجد میں بھی احتیاطی تدابیر کو پیش نظر رکھتے ہوئے عبادات انجام دینے کی اجازت دے۔ ان خیالات کا اظہار لیاقت بلوچ سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل نے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثاقب اکبر سے ایک تنظیمی ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ حکومت بعض انڈسٹریز اور کاروبار کو حفاظتی اقدامات ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کھولنے کی اجازت دے رہی ہے، اسی طرح مذہبی مقامات کو بھی کھولنے کی اجازت دے۔ دونوں راہنمائوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علماء اس موقع پر مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق قائم رکھنے کی طرف بھی توجہ دیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر ضرورت مندوں اور محتاجوں کی دستگیری اولیت رکھتی ہے، جو ادارے اور تنظیمیں اس مشکل کی گھڑی میں لوگوں کی مدد کر رہی ہیں، خراج تحسین کی مستحق ہیں۔


خبر کا کوڈ: 857109

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857109/حکومت-مساجد-میں-بھی-احتیاطی-تدابیر-کے-تحت-عبادات-کی-اجازت-دے-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org