0
Thursday 16 Apr 2020 18:11

سندھ میں کونسی دکانیں کھلی اور کونسی بند رہیں گی، حکومت کی وضاحت

سندھ میں کونسی دکانیں کھلی اور کونسی بند رہیں گی، حکومت کی وضاحت
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے لاک ڈاؤن کے دوران استثنی اور کھلنے والی دکانوں کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجام، دھوبی، درزی، سینیٹری، پلمبر، مکینک اور کارپینٹر کی دکانیں کھولنے کی اجازت دینے کا تاثر غلط ہے۔ ایک ویڈیو بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مذکورہ دکانوں کو نہ تو سندھ حکومت اور نہ ہی وفاقی حکومت کی جانب سے کھلنے کی کوئی اجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اعلان سے ایک تاثر اُبھرا کہ جیسے لاک ڈاؤن ختم ہوگیا ہو، لاک ختم یا نرم ہونے کا تاثر غلط ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کل واضح کردیا کہ لاک ڈاؤن مزید سخت ہوگا۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ وزیراعظم کا اصرار تھا کہ کنسٹرکشن کے شعبے اور برآمدی صنعتوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے، اس لئے سندھ حکومت نے وزیراعظم کی ہدایت پر کنسٹرکشن اور برآمدی صنعتوں کو کام کی اجازت دی تاہم انہیں تمام ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے مستثنی اداروں کو ہر حال میں انڈر ٹیکنگ دینا ہوگی جب کہ حکومتی ادارے اچانک ان شعبوں کا ایس او پی کے جائزے کے لئے معائنہ کرنے کے مجاز ہیں۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت لاک ڈاؤن خوشی سے نہیں کر رہی مگر ہمارے لئے انسانی جانیں زیادہ عزیز ہیں۔
خبر کا کوڈ : 857111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش