0
Thursday 16 Apr 2020 18:17

کورونا کے حوالے سے کافی فیصلے کئے، ہوسکتا ہے اس میں کچھ غلط ہوں، وزیراعلیٰ سندھ

کورونا کے حوالے سے کافی فیصلے کئے، ہوسکتا ہے اس میں کچھ غلط ہوں، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے کورونا کے حوالے سے کافی فیصلے کئے ہیں، ہوسکتا ہے اس میں کچھ غلط ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کمشنر آفس سکھر میں کورونا کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ، امتیاز شیخ اور مکیش کمار چاولہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات کی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کورونا کے حوالے سے کافی فیصلے کئے ہیں، ہوسکتا ہے اس میں کچھ غلط ہوں، بڑی کوتاہی یہ ہوتی ہے کہ وقت پر کوئی فیصلہ نہ کیا جائے لیکن لاک ڈاؤن کے اثرات سے سب اچھی طرح واقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ صرف بیرون ملک سے آنے والوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، ہماری پہلی ترجیح اس وقت لوگوں کی صحت ہے، ماہ رمضان میں بھی لوگ غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلہ بہت ضروری ہے، میری گاڑی میں بھی دو افراد تھے، عوام سے درخواست ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز 2 ہزار سے تجاوز کرگئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد بھی 45 تک جا پہنچی ہے۔
خبر کا کوڈ : 857112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش