QR CodeQR Code

تاجر اتحاد کا گورنر سندھ سے آن لائن کاروبار کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

16 Apr 2020 18:31

تاجروں کے وفد نے بتایا کہ کاروبار کی بندش سے شدید مشکلات ہیں، ملازمین کو تنخواہ دینے سے بھی قاصر ہیں۔ تاجر اتحاد نے مطالبہ کہا کہ آن لائن کاروبار کی اجازت دی جائے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آن لائن کاروبار کے مطالبے سے اتفاق کیا۔


اسلام ٹائمز۔ تاجر اتحاد نے گورنر سندھ سے آن لائن کاروبار کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے تاجر اتحاد کے وفد نے ملاقات کی۔ تجارتی سرگرمیوں کی بندش اور وفاقی حکومت کے فیصلے پر گفتگو کی گئی۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ تاجر طبقہ قومی معیشت میں اہم کردار ادا کررہا ہے، یومیہ اجرت والے طبقے کے لئے وفاق مدد دے رہا ہے۔

تاجروں کے وفد نے بتایا کہ کاروبار کی بندش سے شدید مشکلات ہیں، ملازمین کو تنخواہ دینے سے بھی قاصر ہیں۔ تاجر اتحاد نے مطالبہ کہا کہ آن لائن کاروبار کی اجازت دی جائے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آن لائن کاروبار کے مطالبے سے اتفاق کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آن لائن کاروبار کی ایس او پی پر وزیراعلیٰ سندھ سے بات کروں گا۔


خبر کا کوڈ: 857113

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857113/تاجر-اتحاد-کا-گورنر-سندھ-سے-لائن-کاروبار-کھولنے-کی-اجازت-دینے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org