QR CodeQR Code

سندھ حکومت کو آئینہ دکھانا ضروری تھا کیونکہ ذمہ داران کو ذمہ داری لینی پڑتی ہے، علی زیدی

16 Apr 2020 18:45

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بحران کے ساتھ مواقع بھی آتے ہیں، اس لئے موقعوں کا فائدہ اٹھائیں اور بہتری لے کر آئیں، صحت کے شعبے میں بہتری لائیں۔، وفاق سندھ حکومت کی بھرپور مدد کرنے کے لئے تیار ہے جبکہ کراچی پورٹ ٹرسٹ نے اپنے علاقوں میں جراثیم کش اسپرے کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ سندھ حکومت کو آئینہ دکھانا ضروری تھا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ میری تنقید برائے اصلاح پر بھی تنقید ہو رہی ہے، ہم ایک ماہ تک خاموش تھے لیکن ایک ماہ تک باتوں کو گھمایا جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو آئینہ دکھانا ضروری تھا کیونکہ ذمہ داران کو ذمہ داری لینی پڑتی ہے۔ خراب معاملات کو کون ٹھیک کرے گا؟ وفاقی وزیر نے کہا کہ بحران کے ساتھ مواقع بھی آتے ہیں، اس لئے موقعوں کا فائدہ اٹھائیں اور بہتری لے کر آئیں، صحت کے شعبے میں بہتری لائیں۔ علی زیدی نے کہا کہ وفاق سندھ حکومت کی بھرپور مدد کرنے کے لئے تیار ہے جبکہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنے علاقوں میں جراثیم کش اسپرے کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 857118

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857118/سندھ-حکومت-کو-آئینہ-دکھانا-ضروری-تھا-کیونکہ-ذمہ-داران-داری-لینی-پڑتی-ہے-علی-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org