QR CodeQR Code

کرونا وائرس، جی بی میں 8 نئے کیسز سامنے آگئے

16 Apr 2020 20:13

صوبائی وزیر اطلاعات شمس میر کے مطابق نئے کیسز میں 4 کا تعلق دیامر، 2 سکردو، نگر اور استور کا ایک ایک کیس شامل ہیں۔ ضلع نگر میں پانچ افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 8 نئے کیسز سامنے آگئے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شمس میر کے مطابق نئے کیسز میں 4 کا تعلق دیامر، 2 سکردو، نگر اور استور کا ایک ایک کیس شامل ہیں۔ ضلع نگر میں پانچ افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔ جی بی میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 59 ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت روز اول سے ہی چاروں صوبوں میں گلگت بلتستان کے شہریوں کو لانے کیلیے اوپن ڈور پالیسی پر کام کر رہی ہے۔ اوپن ڈور پالیسی عالمی ادارہ صحت اور نیشنل ہیلتھ پالیسی کی ایس او پی کے مطابق ہوگی۔ صوبائی حکومت اپنے شہریوں کو ملک میں کہیں بھی تنہا بے یارو مددگا نہیں چھوڑے گی۔ جی بی کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستان کا پہلا تیز ترین ریکوری کرنے والا صوبہ بن گیا ہے۔ شمس میر نے کہا کہ عوام لاک ڈاون پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 857126

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857126/کرونا-وائرس-جی-بی-میں-8-نئے-کیسز-سامنے-ا-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org