QR CodeQR Code

آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرض ایک سال کیلیے منجمد کردیا

16 Apr 2020 21:53

آئی ایم ایف کے مطابق 40 ارب ڈالرز میں سے 20 ارب ڈالرز کے قرضے سعودی عرب منجمد کرے گا اور قرضے منجمد کرنے کا مقصد متاثر ممالک کو صحت و معاشی مسائل میں مدد دینا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے قرض ایک سال کیلیے منجمد کر دیئے ہیں۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطابق جی 20 ممالک یہ قرضے ایک سال کے لیے منجمد کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں جس کے بعد آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے 40 ارب ڈالرز کے قرض ایک سال کے لیے منجمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق 40 ارب ڈالرز میں سے 20 ارب ڈالرز کے قرضے سعودی عرب منجمد کرے گا اور قرضے منجمد کرنے کا مقصد متاثر ممالک کو صحت و معاشی مسائل میں مدد دینا ہے۔


خبر کا کوڈ: 857141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857141/ا-ئی-ایم-ایف-نے-پاکستان-کا-قرض-ایک-سال-کیلیے-منجمد-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org