QR CodeQR Code

جنگ بندی کے اعلان کیبعد سے یمن پر تاحال 260 سعودی حملے

16 Apr 2020 22:44

یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ جمعرات کے روز جارح سعودی اتحاد کے جنگ بندی پر مبنی اعلان کے بعد سے یمنی صوبوں صنعاء، عمران، الجوف، مأرب، البیضاء، صعدہ اور الحدیدہ پر 260 سے زائد ہوائی اور زمینی حملے کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی عرب، یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے سیز فائر کے اعلان کے بعد سے یمن پر تاحال 260 مرتبہ حملہ آور ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ جمعرات کے روز جارح سعودی اتحاد کے جنگ بندی پر مبنی اعلان کے بعد سے یمنی صوبوں صنعاء، عمران، الجوف، مأرب، البیضاء، صعدہ اور الحدیدہ پر 230 سے زائد ہوائی حملے کئے گئے ہیں۔

عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق جنرل یحیی سریع نے خبرنگاروں کو بتایا کہ مذکورہ بالا حملوں کے علاوہ جارح سعودی اتحاد نے اپنے سیز فائر پر مبنی اعلان کے بعد سے یمنی صوبوں صنعاء، عمران، الجوف، مأرب، البیضاء، صعدہ اور الحدیدہ پر 32 مرتبہ زمینی حملے بھی کئے ہیں۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں زور دیتے ہوئے کہا کہ یمنی فوج اپنے ملک و قوم کے دفاع میں مناسب اقدامات اٹھائے گی تاکہ سعودی-امریکی جارحانہ کارروائیوں کو بطور احسن روکا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 857147

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857147/جنگ-بندی-کے-اعلان-کیبعد-سے-یمن-پر-تاحال-260-سعودی-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org