QR CodeQR Code

امریکی پابندیوں کی مذمت اور طبی امداد ارسال کرنے پر چین کے شکرگزار ہیں، محمد جواد ظریف

16 Apr 2020 23:04

ایرانی وزیر خارجہ نے ٹوئٹر پر چینی زبان میں جاری ہونیوالے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ اپنے دیرینہ دوست "وانگ یی" کیساتھ دوبارہ گفتگو پر خوش ہوں، ہم نے کرونا وائرس سے مقابلے، دونوں ممالک کے اسٹریٹیجک تعاون میں توسیع اور افغانستان میں امن و امان کے عمل سمیت متعدد مشترکہ مسائل پر گفتگو کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں چین کی طرف سے ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی مذمت اور کرونا سے مقابلے کے لئے تہران کو بھیجی گئی طبی امداد کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے چینی زبان میں جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اپنے دیرینہ دوست "وانگ یی" کے ساتھ دوبارہ گفتگو پر خوشحال ہیں، ہم نے کرونا وائرس سے مقابلے، دونوں ممالک کے اسٹریٹیجک تعاون میں توسیع اور افغانستان میں امن و امان کے عمل سمیت متعدد مشترکہ مسائل پر گفتگو کی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں مختلف میدانوں میں ایران کے ساتھ چینی تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کرونا وائرس سے مقابلے کے لئے بھیجے گئے طبی ساز و سامان، ایران میں کرونا وائرس سے مقابلے کے لئے ماہرین پر مشتمل طبی ٹیم کے بھیجے جانے اور ایران میں کرونا وائرس سے مقابلے کی جدوجہد میں رکاوٹ بننے والی امریکی پابندیوں کی مذمت پر ہم چین کے شکر گزار ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 857148

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857148/امریکی-پابندیوں-کی-مذمت-اور-طبی-امداد-ارسال-کرنے-پر-چین-کے-شکرگزار-ہیں-محمد-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org