0
Thursday 16 Apr 2020 23:52

پاراچنار، کراخیلہ میں علامہ فدا مظاہری اور علامہ عابد الحسینی نے امام بارگاہ کا افتتاح کیا

پاراچنار، کراخیلہ میں علامہ فدا مظاہری اور علامہ عابد الحسینی نے امام بارگاہ کا افتتاح کیا
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں آج کراخیلہ کے علاقہ میں امام بارگاہ کا مرکزی جامع مسجد کے پیش نماز علامہ فدا حسین مظاہری اور تحریک حسینی کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد الحسینی نے مشترکہ طور پر کیا۔ کراخیلہ صحرا امام بارگاہ حالیہ طور پر تعمیر کیا گیا ہے، اس موقع پر علامہ یوسف حسین، انجمن حسینیہ کے سیکرٹری حاجی سردار حسین، تحریک حسینی کے صدر مولانا عابد حسین، ڈاکٹر حسین جان اور سید رضا حسین اور دیگر اہلیان کراخیلہ سینکڑوں کی تعداد میں موجود تھے۔ علامہ سید عابد حسین الحسینی نے ملکی سلامتی اور اس کرونا وبا سے محفوظ ہونے کیلئے تمام مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا کی۔ علامہ فدا مظاہری نے کہا کہ اس وقت پاک فوج اور ڈاکٹروں کی خدمات قابل تحسین ہیں۔
خبر کا کوڈ : 857160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش