0
Friday 17 Apr 2020 13:56
کورونا سے دنیا بھر میں ایک لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد ہلاک

کورونا کے باعث اموات میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں 23 افراد جاں بحق

پاکستان میں مجموعی کیسز کی تعداد 7 ہزار 25، کل اموات 134 ہو گئیں
کورونا کے باعث اموات میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں 23 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7025 ہو گئی ہے جبکہ 135 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 23 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے صرف دو دن بعد ہی کورونا وائرس نے ایک ہی دن میں 23 زندگیوں کو نگل لیا ہے۔ جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے والوں کی تعداد 7 ہزار 25 جبکہ 134 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ماہرین کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں کیسز میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ جبکہ سحری، اعتکاف اور افطار کے موقع پر یہ وائرس زیادہ افزائش حاصل کر سکتا ہے۔ وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلی بار ٹیسٹنگ کی صلاحت کو 3 ہزار سے ساڑھے پانچ ہزار تک بڑھا یا گیا ہے۔ جس کے باعث کیسز کی تعداد میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔

اس سے قبل 7 اپریل کو تین ہزار افراد کا ٹیسٹ کرنے پر 700 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 497 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7025 ہوگئی ہے۔ ان میں سے زیر علاج مریضوں کی تعداد 5125 ہے جب کہ 1765 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 3276 اور سندھ میں 2008 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 993، بلوچستان میں 303 گلگت بلتستان میں 245، آزاد کشمیر 46 جب کہ اسلام آباد سے 154 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا شکار 11 افراد دم توڑ گئے۔ سندھ میں 45، پنجاب 36، خیبر پختونخوا 45، بلوچستان میں 5، گلگت بلتستان میں 3 جب کہ اسلام آباد میں ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔ حکومتی ترجمان، طبی ماہرین اور محققین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کیلیے موثر ادویات کے حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی تحقیق یہاں ہو رہی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی، 65 کروڑ روپے سے پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں BSL3 لیول کی لیبارٹریاں قائم کی جا رہی ہیں جس کے بعد کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کی صلاحیت 3200 روزانہ سے بڑھ کر 7 ہزار ہو جائیگی۔

دوسری جنب دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 22 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار 898 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس دنیا بھر میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے، وائرس کے باعث اب تک پوری دنیا میں 21 لاکھ 84 ہزار 704 افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار 898 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا وائرس نے سب سے زیادہ متاثر امریکا کو کیا ہے جہاں اب تک کم از کم 6 لاکھ 78 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 641 تک پہنچ گئی ہے۔ برطانیہ بھی ایک لاکھ سے زائد مریضوں والا چھٹا ملک بن گیا ہے، 24 گھنٹے میں مزید 861 مریضوں کا انتقال ہو گیا جب کہ اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار سے زائد ہو گئی۔

فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 753 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17ہزار 920 ہوگئی ہے۔ اٹلی میں اب تک 22 ہزار سے زائد افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں، اسپین میں مزید 503 افراد کورونا وائرس سے زندگی کی بازی ہارگئے جب کہ بیلجیم میں بھی 417 اموات ہوئی ہیں۔ چین میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد کئی ہفتے 3300 کے قریب رکی رہی تاہم  گزشتہ روز اچانک اموات کی تعداد 4600 تک پہنچ گئی، اس کی وجہ ووہان میں لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد اموات میں اضافہ ہے۔ ادھر امریکی صدر نے 3 مرحلوں میں معیشت کی بحالی کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو ریاستیں کورونا سے پاک ہیں وہاں سرگرمیاں فوری طور پر بحال ہو سکتی ہیں۔ دوسری جانب سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن سے معیشت کی صورتحال بگڑ رہی ہے اور 31 کروڑ بچوں میں غذائیت کی کمی ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 857223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش