0
Saturday 18 Apr 2020 00:14

اسٹاک مارکیٹ میں 1502 پوائنٹس کا اضافہ

روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر 3.38 روپے سستا ہو گیا
اسٹاک مارکیٹ میں 1502 پوائنٹس کا اضافہ
اسلام ٹائمز۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت  3.38 روپے کم ہو کر 163.50 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے گزشتہ روز شرح سود میں 2 فیصد کمی اور آئی ایم ایف سے پاکستان کے لیے 1 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری کے فوائد سامنے آنے لگے ہیں جس کے بعد آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت  3.38 پیسے کم ہوکر 163.50 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 2 فیصد کمی اور آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلیے 1 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی جس کے باعث ٹریڈنگ معطل کرنی پڑی، 100 انڈیکس میں 1544 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 32 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اپریل کو ڈالر 167.89 روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا تھا تاہم 7 اپریل سے اب تک ڈالر کی قیمت 4.39 روپے کم ہوچکی ہے۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 5 فیصد بڑھنے پر مارکیٹ میں ٹریڈنگ کو ایک گھنٹے کے لیے معطل کیا گیا۔ پاکستان اسٹاک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ زبردست تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کو ہالٹ کرنا پڑا۔ ایک گھنٹے بعد کاروبار بحال ہونے کے بعد بھی اسٹاک مارکیٹ میں بھرپور تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 33 ہزار کی حد بھی عبور کرگیا اور انڈیکس 1836 پوائنٹس اضافے کے ساتھ33049 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کیلیے 1 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک نے بھی شرح سود میں دو فیصد کمی کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 857225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش