QR CodeQR Code

امریکہ پاکستان کو 80 لاکھ ڈالرز سے زائد امداد دے گا، امریکی سفیر

17 Apr 2020 20:43

امداد کے ذریعے ہائی ٹیک ایمرجنسی آپریشن سینٹرز چاروں صوبوں میں بنائے جائیں گے، ہائی ٹیک ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کے لیے 10 لاکھ ڈالرز کی رقم خرچ کی جائے گی، جبکہ 20 لاکھ ڈالرز کمیونٹی ہیلتھ کیئر ورکرز ٹریننگ پر استعمال ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں موجود امریکی سفیر پال جونز نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ امریکا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کو 80 لاکھ ڈالرز سے زائد امداد دے گا، امریکا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔
پال جونز نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ ترجیحی بیناد پر کام کر رہا ہے، امریکی امداد سے پاکستان میں تین نئی موبائل لیبارٹریوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا، موبائل لیبارٹریوں کے لیے 30 لاکھ ڈالرز مختص کیے گئے ہیں۔ امریکی سفیر کے مطابق امداد کے ذریعے ہائی ٹیک ایمرجنسی آپریشن سینٹرز چاروں صوبوں میں بنائے جائیں گے، ہائی ٹیک ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کے لیے 10 لاکھ ڈالرز کی رقم خرچ کی جائے گی، جبکہ 20 لاکھ ڈالرز کمیونٹی ہیلتھ کیئر ورکرز ٹریننگ پر استعمال ہوں گے۔ پال جونزکا مزید کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کے کیمپس کے لیے 24 لاکھ ڈالرز اقوام متحدہ برائے مہاجرین کمیشن کے ذریعے دی جائی گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ تعاون پاکستان امریکا کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون نایاب ہے، گزشتہ 20 سال میں 1.1 بلین ڈالرز سے زائد شعبہ صحت میں تعاون رہا ہے، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں 18.4 بلین ڈالرز کا تعاون رہا ہے۔ پال جونز نے کہا ہے کہ ہم مل کر اس مہلک مرض کا خاتمہ اور اپنے عوام کی جان بچاسکتے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 857292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857292/امریکہ-پاکستان-کو-80-لاکھ-ڈالرز-سے-زائد-امداد-دے-گا-امریکی-سفیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org