QR CodeQR Code

واٹس ایپ کا 6 پاکستانی زبانوں میں کورونا وائرس ہیلپ لائن کا آغاز

17 Apr 2020 21:17

پاکستان کی 6 مقامی زبانوں میں اردو، پنجابی، پشتو، بلوچی، سندھی اور کشمیری میں شہری معلومات حاصل کرپائیں گے۔ واٹس ایپ کی جانب سے یہ خود کار چیٹ بوٹ سروس صارفین کو 24 گھنٹے میں کسی بھی وقت معلومات فراہم کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا کی معروف میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے پاکستانی شہریوں کے لیے 6 مقامی زبانوں میں کوروناوائرس ہیلپ لائن کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ صارفین 92300111166+ پر انگلش سمیت مزید 6 مقامی زبانوں میں کورونا وائرس سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ پاکستان کی ان 6 مقامی زبانوں میں اردو، پنجابی، پشتو، بلوچی، سندھی اور کشمیری میں شہری معلومات حاصل کرپائیں گے۔ واٹس ایپ کی جانب سے یہ خود کار چیٹ بوٹ سروس صارفین کو 24 گھنٹے میں کسی بھی وقت معلومات فراہم کرے گی۔ صارفین واٹس ایپ کی جانب سے دیے گئے نمبر پر کوئی بھی میسیج بھیج کر گفتگو کا آغاز کرسکتے ہیں۔ مثلاً آپ دیے گئے نمبر پر “HI” لکھ کر میسیج کریں گے تو آپ کے پاس میسیج موصول ہوگا جس میں کسی زبان کا انتخاب کرنا ہوگا۔
 


خبر کا کوڈ: 857295

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857295/واٹس-ایپ-کا-6-پاکستانی-زبانوں-میں-کورونا-وائرس-ہیلپ-لائن-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org