0
Friday 17 Apr 2020 20:56

ارباب اختیار ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر مشکل وقت میں بھی ایک نا ہوسکے، مصطفیٰ کمال

ارباب اختیار ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر مشکل وقت میں بھی ایک نا ہوسکے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ارباب اختیار ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر مشکل وقت میں بھی ایک نا ہوسکے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک دوسرے کو ناکام ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، اب این جی اوز سمیت جو بھی ذمہ داری محسوس کرے اس پر بھاری زمہ داری آچکی ہے، مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ ہم پورے پاکستان بالخصوص سندھ اور بلوچستان کے ان اضلاع میں بھرپور امدادی سرگرمیاں کر رہے ہیں جہاں لوگ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں انسانی جانیں سب سے زیادہ قیمتی ہیں، کاروبار تب بنے گا جب ملک کے لوگ بچیں گے، اس لئے ضرورت مندوں کی بھرپور مدد کریں، ہم نے ایسا نظام وضع کیا ہے جس میں امداد حقیقی مستحقین تک ہی پہنچ رہی ہے، لوگوں کی دہلیز پر ان کی عزت نفس مجروح کرے بغیر انہیں راشن اور دیگر ضروریات زندگی پہنچا رہے ہیں لیکن اس کیلئے ہمیں صاحب استطاعت لوگوں کی ضرورت ہے کہ وہ آکر اس مشکل گھڑی میں ضرورت مندوں کا ہاتھ تھامیں۔
خبر کا کوڈ : 857298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش