0
Friday 17 Apr 2020 21:28

گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 5 نئے کیسز، 9 مریض صحت یاب

گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 5 نئے کیسز، 9 مریض صحت یاب
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 5 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کرونا کے مزید 9 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت سے حاصل ہونے والی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے 5 نئے مریضوں کے ساتھ ایکٹو کیسز کی تعداد 55 ہو گئی ہے۔ کرونا وائرس کے نئے پانچوں مریضوں کا تعلق ضلع استور سے ہے۔ ضلع استور میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 19 ہو گئی ہے۔ ضلع گلگت کے 9، نگر کے 14، گانچھے کا 1، سکردو کے 4 اور دیامر کے 7 مریض بھی زیر علاج ہیں جبکہ 9 مریض کرونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں، جن میں سے 4 کا تعلق ضلع نگر، 3 ضلع گلگت اور ایک ایک ضلع گانچھے اور ضلع سکردو سے ہے۔ صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 192 ہو چکی ہے۔ ضلع غذر، ہنزہ، شگر اور کھرمنگ کرونا فری اضلاع ہیں۔ جمعہ کے روز بھی گلگت بلتستان میں لاک ڈاون کا سلسلہ جاری رہا۔ اشیائے خوردونوش اور میڈیکل سٹورز کی دکانیں صبح 8 سے دوپہر 12 بجے تک کھولنے کی اجازت تھی اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی عائد ہے۔
خبر کا کوڈ : 857307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش