0
Friday 17 Apr 2020 22:10

جی بی اپیکس کمیٹی کا اجلاس، کرونا کیخلاف مل کر لڑنے کے عزم کا اعادہ

جی بی اپیکس کمیٹی کا اجلاس، کرونا کیخلاف مل کر لڑنے کے عزم کا اعادہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کااجلاس ایف سی این اے میں منعقد ہوا جس میں گورنر راجہ جلا ل حسین مقپون، وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان، فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود خان، چیف سیکریٹری سمیت صوبائی وزراء اور اعلی سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ریاست کے تمام ادارے کرونا وائرس کے خلاف مہم میں اکھٹے ہیں۔ اپیکس کمیٹی میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر لاک ڈاؤن میں تسلسل یا نرمی کے بارے میں کمیٹی کی جانب سے تیار کی گئی سفارشات پر غور کیا گیا اور اجلاس میں اس امر پر اتفاق رائے پایا گیا کہ تجاویز جو کہ کابینہ کمیٹی نے تیار کی تھیں ان کو اپیکس کمیٹی کی جانب سے توثیق کی گئی اور مذید تجاویز کے ساتھ حتمی منظوری کے لئے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ اپیکس کمیٹی میں ٹیم گلگت بلتستان کی انتھک کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ مستقبل میں بھی سول و عسکری ادارے مل کر کووڈ 19 کے خلاف مہم میں بھرپور حصہ لیں گے۔

رمضان المبارک کے لئے لاک ڈاؤن کے اوقات کار اور طریقہ کار 23 اپریل تک واضح کئے جائیں گے۔ اس ضمن میں انتظامیہ، انجمن تاجران اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کا اعتماد حاصل کر کے علماء و مشائخ کو بھی مختلف سطحوں پر لائحہ عمل مربوط کرنے کے لئے مشاورت میں شریک کیا جائے گا تاکہ ماہ رمضان کا احترام ملحوظ خاطر رہے، روزہ داروں کی سہولت کو بھی سامنے رکھا جائے اور محکمہ صحت کی جانب سے سے جاری کردہ ایس او پی کی خلاف ورزی بھی نہ ہو۔ اجلاس میں اس امر کا بھی اعادہ کیا گیا کہ جی بی کے طلبہ، تبلیغی اور دیگر شہری جو ملک کے دیگر حصوں میں ہیں ان کو دیگر صوبوں کی اعانت سے باعزت لایا جائے گا جبکہ صوبائی حکومت نے شہریوں کے لئے رمضان ریلیف پیکج ازسر نو فراہم کرنے کا اعادہ کیا جس کی باقاعدہ منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔ کرونا کے ممکنہ خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپیکس کمیٹی نے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے بھی تجا ویز و سفارشات پیش کیں۔ 
خبر کا کوڈ : 857311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش