0
Friday 17 Apr 2020 22:40

سید مراد علی شاہ کا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ٹیلفونک رابطہ، کرونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال

سید مراد علی شاہ کا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ٹیلفونک رابطہ، کرونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ، کرونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے سندھ میں موجود طالبعلموں سے کرونا ٹیسٹ اور دیگر سکریننگ کیلئے پیسے مانگنے کی اطلاعات غلظ فہمی پر مبنی ہیں اور درست نہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو اس حوالے سے فراہم کردہ معلومات درست نہیں ہیں۔ جی بی اور سندھ حکومت کرونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کیلئے جو اقدامات کر رہے ہیں وہ دیگر صوبوں کیلئے بھی مثال ہیں، دونوں صوبے اس حوالے سے ایک صفحے پر ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے کراچی اور سندھ میں موجود طالبعلموں کی سکریننگ اور کرونا وائریس ٹیسٹ کروا کر جی بی مرحلہ وار بھجوانے کے حوالے سے بات کی۔ وزیر اعلیٰ جی بی نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد ہے، جی بی حکومت کی ترجیح ہے کہ سندھ میں زیر تعلیم طالبعلموں کو کورنا ٹیسٹ کرانے کے بعد اپنے صوبے میں لائیں تاکہ رمضان المبارک اپنے گھروں میں گزار سکیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے یقین دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان کے طالبعلموں کا کرونا ٹیسٹ کرایا جائیگا اور مرحلہ وار بھیجا جائیگا۔ وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے کرونا سے بچاؤ کیلئے حکومت سندھ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے گلگت بلتستان کے طالبعلموں کا کرونا ٹیسٹ مفت کرنے اور گلگت بلتستان بھجوانے کی یقین دہانی پر وزیر اعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 857318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش