QR CodeQR Code

علامہ ناصر عباس جعفری سے علامہ عارف حسین واحدی کی ملاقات

17 Apr 2020 23:54

ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان اہم دینی امور پر گفتگو ہوئی، خاص طور پر کورونا وائرس سے پیش آنیوالی صورتحال اور ماہ صیام میں عبادات سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے جامعۃ الولایہ اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اہم دینی امور پر گفتگو ہوئی، خاص طور پر کورونا وائرس سے پیش آنے والی صورت حال میں ماہ مبارک رمضان کی اجتماعی عبادات، ایام شہادت حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام میں مجالس عزا، ماتمی جلوسوں، عزاداری کے پروگراموں اور دیگر اہم قومی امور کے حوالے سے طویل مشاورت ہوئی۔ اس موقع پر علامہ عارف واحدی اور علامہ راجہ ناصر عباس کے درمیان اس اہم ملاقات میں ان تمام امور پر باہم مربوط رہنے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔


خبر کا کوڈ: 857328

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857328/علامہ-ناصر-عباس-جعفری-سے-عارف-حسین-واحدی-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org