QR CodeQR Code

لگتا ہے 7 ہزار میل دور سے آئے امریکی خلیج فارس میں گم ہو کر رہ گئے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

17 Apr 2020 23:57

محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ (ملک) امریکہ کے وجود میں آنے سے 2 ہزار سال قبل بھی ان پانیوں کو "خلیج فارس" ہی کہا جاتا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے خلیج فارس میں سرگردان امریکی نیول فورسز پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 7000 میل دور سے آئے امریکہ کو شاید خود بھی معلوم نہیں کہ وہ ہمارے گھر کے پچھواڑے میں کیا کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے خلیج فارس میں معمول کی سرگرمیوں میں مشغول ایرانی بحری بیڑے پر امریکی حکام کی تنقید کے جواب میں تقریبا 2 سال قبل ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے پیغام کو دوبارہ منتشر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمارے پانیوں میں امریکی نیوی کا رستہ کھو دینا شاید اس وجہ سے ہے کہ وہ ان پانیوں کے صحیح نام سے بھی واقف نہیں۔ انہوں نے لکھا کہ (ملک) امریکہ کے وجود میں آنے سے 2 ہزار سال قبل بھی ان پانیوں کو "خلیج فارس" ہی کہا جاتا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے خلیج فارس میں سرگرداں امریکی نیول فورسز پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ 7000 میل دور سے آئے امریکہ کو شاید خود بھی معلوم نہیں کہ وہ ہمارے گھر کے پچھواڑے میں کیا کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 857329

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857329/لگتا-ہے-7-ہزار-میل-دور-سے-آئے-امریکی-خلیج-فارس-میں-گم-ہو-کر-رہ-گئے-ہیں-ایرانی-وزیر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org