0
Saturday 18 Apr 2020 00:37

لیبارٹری ٹیسٹ کے بغیر کسی موت کو کورونا سے نہیں جوڑا جا سکتا، ڈاکٹر ظفر مرزا

لیبارٹری ٹیسٹ کے بغیر کسی موت کو کورونا سے نہیں جوڑا جا سکتا، ڈاکٹر ظفر مرزا
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹ کے بغیر کسی بھی موت کو کورونا سے نہیں جوڑا جا سکتا اس لیے کورونا سے ہونے والی اموات کے ٹیسٹ کیے جائیں گے، جس کے لیے ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متعلق پریس بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ تمام اموات کورونا سے ہوئیں یہ بات قبل از وقت ہو گی۔ کراچی میں تمام اموات کو وائرس کا نتیجہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ سندھ کی وزیر صحت سے تفصیل سے بات ہوئی ہے۔ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ کورونا اموات کے حوالے سے قیاس آرائیاں درست نہیں ہے۔ لیبارٹی ٹیسٹ کے بغیر کسی بھی موت کو کورونا سے نہیں جوڑا جا سکتا، اس سلسلے میں ایڈوائزری جاری کی جائے گی۔ سنسنی پھیلانے کے بجائے سائنسی تناظر میں دیکھا جائے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ملک میں 7 ہزار 25 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے اور گزشتہ  24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 340 کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ بلوچستان میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد بھی معمول سے زیادہ ہے۔

ملک میں 1765 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ مقامی سطح پر کورونا کی ایک سے دوسرے فرد میں منتقلی کی شرح 60 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 اموات کی تصدیق کے بعد مجموعی تعداد 135 ہو چکی ہے۔ 44 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ عالمی سطح پر تصدیق شدہ افراد میں شرح اموات 6.7 فی صد ہے جب کہ پاکستان میں ابھی تک  یہ شرح1.9 فی صد ہے۔ معاون خصوصی برائے صحت نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت 10 لاکھ ٹیسٹنگ کٹس ہیں۔ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت بڑھ رہی ہے۔ اپریل  کے آخر تک یومیہ 20 ہزار ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ رمضان المبارک میں ہمیں خصوصی اہتمام اور احتیاطیں کرنا ہوں گی۔ سحر افطار، ماہ مبارک میں روز شب، نماز اور تراویح سے متعلق ایک ہدایت نامہ جاری کیا جائے گا، جس کے لیے بڑے پیمانے پر مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 30 ہزار سے زائد پاکستانی ڈاکٹر دنیا کے مختلف حصوں میں موجود ہیں۔پاکستان میں ان کی خدمات کے لیے یارانَ وطن کے نام سے ایک  آن لائن  پلیٹ فورم متعارف کروایا جا رہا ہے ۔
خبر کا کوڈ : 857343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش