0
Saturday 18 Apr 2020 00:50

ایم کیو ایم رہنماؤں کی علامہ شہنشاہ نقوی کی رہائشگاہ پر عیادت

ایم کیو ایم رہنماؤں کی علامہ شہنشاہ نقوی کی رہائشگاہ پر عیادت
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنوینر عامر خان اور رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری نے معروف عالم دین خطیب اہل بیت علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی رہائش گاہ پر جاکر ان کی عیادت کی۔ عامر خان نے علامہ شہنشاہ نقوی کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے سینیئر ڈپٹی کنوینر عامر خان اور ایم کیو ایم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 857345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش