0
Saturday 18 Apr 2020 10:12

کورونا وائرس، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار سے زائد مریض

کورونا وائرس، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار سے زائد مریض
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہوگئی۔ صوبائی حکومت کے مطابق 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 93 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 77 ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق پشاور سے 37، مانسہرہ سے 14 اور بونیر سے 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ ایبٹ آباد سے 7، چارسدہ اور شانگلہ سے 4، 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 135 افراد جاں بحق اور 7 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 414 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے 1765 افراد صحت یاب ہوگئے۔ ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 497 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 3276 مریض ہیں، سندھ 2008، خیبر پختونخوا 993، بلوچستان 303 اور گلگت بلتستان میں 245 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 154 اور آزاد کشمیر میں 46 مریض ہیں۔

خیبر پختونخوا اور سندھ میں کورونا وائرس سے 45، 45 اموات ہوئی ہیں، پنجاب میں 36، بلوچستان میں 5 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 44 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اسلام آباد میں کورونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5540 ٹیسٹ کئے گئے، جبکہ مجموعی طور پر ملک میں 78989 افراد کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ مقامی سطح پر کورونا وائرس کے 55 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ بیرون ممالک سے آنے والے کیسز کی تعداد 45 فیصد ہے۔ ملک کے 588 ہسپتالوں میں 1496 افراد زیرعلاج ہیں، ملک میں 16 ہزار 387 افراد کو گھروں میں قرنطینہ کی سہولت دی گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے 1446 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں 216 علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ ایریاز قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ لاہور کے 12 علاقے بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کر دی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 857380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش