QR CodeQR Code

نوشہرہ، 59 کوئلہ مزدور 14 دن بعد قرنطینہ سے شانگلہ روانہ

18 Apr 2020 10:28

حکام کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سب کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے اور کوئی کورونا وائرس کے خدشات ظاہر نہیں ہوئے، مزدورں کو مکمل طبی معائنے کے بعد فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر پبی بینیش اقبال کی نگرانی میں تمام قانونی کارروائی کے بعد باعزت طریقے سے رخصت کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نے 59 کول مائنینگ کے مزدوروں کو 14 دن بعد قرنطینہ سے باعزت طریقے سے واپس اپنے آبائی ضلع شانگلہ رخصت کر دیا۔ کول مائننگ کے 59 مزدوروں کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی ہدایت پر قرنطینہ میں منتقل کر کے مقررہ مدت تک رکھا گیا۔ اس حوالے سے حکام کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سب کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے اور کوئی کورونا وائرس کے خدشات ظاہر نہیں ہوئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مزدورں کو مکمل طبی معائنے کے بعد فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر پبی بینیش اقبال کی نگرانی میں تمام قانونی کارروائی کے بعد باعزت طریقے سے رخصت کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی ڈاکٹرز اور جنرل سیکٹری کول مائنز بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ 15 اپریل کو مردان میں تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 6 غیر ملکی افراد نے کورونا کو شکست دیدی جنہیں ہسپتال سے پھولوں کے گلدستوں اور ہاروں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔ مردان میڈیکل کمپلیکس کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر مختیار کے مطابق کورونا سے صحتیاب ہونے والوں میں 4 افراد کا تعلق جنوبی افریقہ، ایک کا چین اور ایک کا افغانستان سے تھا۔ ان 6 افراد کو 14 دن پہلے کورونا کے ٹسٹس مثبت آنے پر مردان میڈیکل کمپلکس کے آئسولیشن وارڈ میں میں داخل کر دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 857390

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857390/نوشہرہ-59-کوئلہ-مزدور-14-دن-بعد-قرنطینہ-سے-شانگلہ-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org