0
Saturday 18 Apr 2020 10:31

امریکا، 1 دن میں کورونا سے ڈھائی ہزار ہلاکتیں

امریکا، 1 دن میں کورونا سے ڈھائی ہزار ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ امریکا بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 2 ہزار 539 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ مہلک وائرس سے صرف نیویارک میں 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ نیویارک میں مریضوں کی تعداد سوا 2 لاکھ اور ریاست نیو جرسی میں 78 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کسانوں کے لیے 19 ارب ڈالر کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران ریلیف پیکیج سے مشکلات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 37 ہزار 175 ہو گئی ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 10 ہزار 272 ہو گئی ہے۔ امریکا کے اسپتالوں میں 6 لاکھ 9 ہزار 587 کورونا مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 13 ہزار 509 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 63 ہزار 510 کورونا مریض اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت سے اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 857394
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش