QR CodeQR Code

جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو فوری طور پر رہا کیا جائے، برطانوی وزیر دفاع

18 Apr 2020 10:45

شیڈو برطانوی وزیر دفاع خالد محمود نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمان پر 34 سال پرانے معاملے پر کیس بنانا بدنیتی پر مبنی لگتا ہے، شواہد سے لگتا ہے میر شکیل الرحمان نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا۔


اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کےشیڈو وزیر دفاع خالد محمود نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو فوری طور  پر رہا کیا جائے۔ شیڈو برطانوی وزیر دفاع خالد محمود نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمان پر 34 سال پرانے معاملے پر کیس بنانا بدنیتی پر مبنی لگتا ہے، شواہد سے لگتا ہے میر شکیل الرحمان نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا۔ انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ میر شکیل کی گرفتاری کے بعد جیو کو بیشتر مقامات پر بند کرنا اور اس کے نمبرز تبدیل کرنا سوالات کو جنم دیتا ہے۔ برطانیہ کے شیڈو وزیر دفاع نے کہا کہ میرے حلقے کے پاکستانی نژاد افراد میرشکیل الرحمان کی گرفتاری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہیں، جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل نامور امریکی مفکر نوم چومسکی نے میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کے خلاف پٹیشن کی حمایت کی تھی۔
 


خبر کا کوڈ: 857406

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857406/جنگ-اور-جیو-کے-ایڈیٹر-انچیف-میر-شکیل-الرحمان-کو-فوری-طور-پر-رہا-کیا-جائے-برطانوی-وزیر-دفاع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org