QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں کورونا متاثرین کی بڑھتی تعداد پر تشویش ہے، عائشہ فاروقی

18 Apr 2020 10:55

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کرتا ہے، بھارت کی طرف سے رواں سال 765 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کا بیان مسترد کر دیا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت ہندوتوا نظریہ پر عمل پیرا ہے، مقبوضہ کشمیر میں کورونا متاثرین کی بڑھتی تعداد پر تشویش ہے، ابتک 2287 پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں سے واپس لایا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ دنیا کوویڈ 19 سے لڑ رہی ہے جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم جاری رکھے ہوئے ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کو کمیونیکیشن بلاک ایڈ کا مسلسل سامنا ہے، بی جے پی حکومت ہندوتوا ایجنڈا پر عمل پیرا ہے، پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش ہے، کشمیریوں کو بنیادی صحت، ادویات اور خوراک تک رسائی نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کرتا ہے، بھارت کی طرف سے رواں سال 765مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 857408

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857408/مقبوضہ-کشمیر-میں-کورونا-متاثرین-کی-بڑھتی-تعداد-پر-تشویش-ہے-عائشہ-فاروقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org