QR CodeQR Code

اپنے حلقے کیلئے کچھ نہ کرسکا

کراچی سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے استعفیٰ دیدیا

18 Apr 2020 12:38

نجیب ہارون نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے، جسکا عکس انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے بھی شیئر کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے نجیب ہارون نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ نجیب ہارون نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے، جس کا عکس انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے بھی شیئر کیا ہے۔ نجیب ہارون نے کہا ہے کہ انہیں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے 20 ماہ کا عرصہ ہوگیا، لیکن اس دوران نہ اپنے حلقے کیلئے کچھ نہ کر سکے اور نہ ہی شہر کراچی کیلئے انہوں نے کوئی قابل قدر کام کیا ہے، اس لئے میرا ضمیر گوارا نہیں کرتا کہ اس عہدے پر مزید رہوں۔ واضح رہے کہ گذشتہ عام انتخابات میں کراچی سے تحریک انصاف کے سب سے زیادہ امیدوار کامیاب ہوئے تھے، لیکن کئی ارکان اپنے انتخابی وعدوں پر عمل نہ ہوسکنے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہیں۔

 


خبر کا کوڈ: 857427

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857427/کراچی-سے-تحریک-انصاف-کے-رکن-قومی-اسمبلی-نجیب-ہارون-نے-استعفی-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org