QR CodeQR Code

لاک ڈاون میں بازار کھولنے سے متعلق

کراچی کی تاجر برادری آج وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کریگی

18 Apr 2020 12:50

ملاقات میں کراچی کے بازاروں کی بندش، طريقہ کار اور دیگر لائحہ عمل سے متعلق غور کیا جائے گا۔ تاجر اپنے تحفظات سے متعلق بھی وزیراعلیٰ کو آگاہ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی بازار کھولنے سے متعلق تاجر برادری آج 18 اپریل کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کریگی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں کراچی کے بازاروں کی بندش، طريقہ کار اور دیگر لائحہ عمل سے متعلق غور کیا جائے گا۔ تاجر اپنے تحفظات سے متعلق بھی وزیراعلیٰ کو آگاہ کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تاجروں کی مختلف تنظیموں نے 15 اپریل سے بازار کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔ کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ايسوسی ايشن کے صدر محمد رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے تاجروں کو آج 18 اپریل دن 1 بجے ملاقات کا وقت دیا ہے۔ اجلاس ميں بازار کھولنے کے طريقہ کار پر غور ہوگا۔ اس سے قبل کراچی کے تاجروں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بازار بند ہونے اور لاک ڈاؤن سے انہیں لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے، جبکہ ملازموں کو تنخواہیں دینے کے بھی پیسے نہیں، حکومت دکانوں کے کرائے اور بجلی کے بل معاف کرے، تو کاروبار بند رکھنے پر تیار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 857429

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857429/کراچی-کی-تاجر-برادری-ا-ج-وزیراعلی-سندھ-سے-ملاقات-کریگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org