QR CodeQR Code

قراقرم یونیورسٹی ویمن کیمپس کے قیام کی منظوری

18 Apr 2020 17:08

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے قراقرم یونیورسٹی ویمن کیمپس قائم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اس منصوبے کو اگلے مالی سال کی پی ایس ڈی پی میں شامل کر لیا ہے۔ ویمن کیمپس مجموعی طور پر ایک ارب روپے کی لاگت سے قائم کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے گلگت میں قراقرم یونیورسٹی ویمن کیمپس قائم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اس منصوبے کو اگلے مالی سال کی پی ایس ڈی پی میں شامل کر لیا ہے۔ ویمن کیمپس مجموعی طور پر ایک ارب روپے کی لاگت سے قائم کیا جائے گا۔ یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اجلاس میں قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی غلام الدین اور ڈائریکٹر ورکس شبیر حسین نے قراقرم یونیورسٹی سے آن لائن شرکت کی۔ اگلے مالی سال 21-2020 کے پی ایس ڈی پی کے ایک ارب کے مجوزہ منصوبے میں صنفی اسٹڈیز، ہوم اینڈ ہیلتھ سائنسز اور آرٹ اینڈ ڈیزائن کے تین شعبوں کا قیام، خواتین کے کاروبار کے لئے ایک مرکز سمیت دیگر سہولیات میں آڈیٹوریم، اسٹوڈنٹس ہاسٹل، فیکلٹی ہاسٹل، آڈیٹوریم، لائبریری، بائونڈری وال اور کیمپس ڈائریکٹر کے لیے کار کے علاوہ تین نئی بسیں شامل ہیں۔ ویمن کیمپس کا منصوبہ 3 سال میں پائے تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 857498

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857498/قراقرم-یونیورسٹی-ویمن-کیمپس-کے-قیام-کی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org