0
Saturday 18 Apr 2020 17:41

لاہور، پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے زیر اہتمام راشن مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا گیا

لاہور، پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے زیر اہتمام راشن مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاوس لاہور میں پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے زیراہتمام راشن مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا ہے۔ گورنر ہاوس میں منعقدہ تقریب میں وائس چیئر پرسن سرور فاونڈیشن بیگم پروین سرور، اخوت ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب سمیت الخدمت، اسلامک ایڈ، مسلم ہینڈز، قرشی فاونڈیشن، ایل آئی ایچ ایس، علیم خان فاونڈیشن، آر ای اے پی، فاطمہ فرٹیلائزر فاونڈیشن سمیت این جی اوز کے نمائندے بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے کورونا کرائسس میں دکھی انسانیت کی خدمت اور راشن کی تقسیم پر این جی اوز کے نمائندوں میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔ واضح رہے کہ 16 سے زائد فلاحی تنظیمیں کورونا بحران سے متاثر ہونیوالے غریب خاندانوں کے بارے میں نادرا سسٹم کے ذریعے مکمل آگاہی حاصل کر سکیں گی۔

تقریب سے خطاب کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بدقسمتی سے کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہو رہا اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان حالات میں غر یب خاندانوں کا سہارا بنیں اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ان خاندانوں کو مکمل طور پر شفاف طریقے سے راشن انکے گھروں کی دہلیز تک پہنچائیں، اس لیے ہم آج سے راشن مینجمنٹ سسٹم کا آغاز کر رہے ہیں، اس سسٹم کے تحت ہم ایسے تمام غریب خاندانوں کا ریکارڈ چیک کر سکیں گے جو کسی بھی فلاحی تنظیم سے مدد لے چکے ہیں یا کوئی فلاحی تنظیم آنیوالے دنوں میں ان خاندانوں کو راشن دے گی، اس لیے اب اس بات کو یقینی بنایا جاسکے گا کہ کوئی بھی خاندان ایک ماہ میں صرف ایک ہی فلاحی ادارے سے راشن حاصل کر سکے گا۔
خبر کا کوڈ : 857502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش