0
Saturday 18 Apr 2020 17:32

بلتستان یونیورسٹی میں کلچرل سٹیڈیز سنٹر کے قیام کے لیے بین الاقوامی جامعات سے رابطوں کا فیصلہ

بلتستان یونیورسٹی میں کلچرل سٹیڈیز سنٹر کے قیام کے لیے بین الاقوامی جامعات سے رابطوں کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ بلتستان یونیورسٹی نے کلچرل سٹیڈیز سنٹر کے قیام کے لیے بین الاقوامی جامعات سے رابطوں اور مدد لینے کا فیصلہ کر لیا۔ اس ضمن میں ایک اہم میٹنگ وائس چانسلر پروفسیر ڈاکٹر محمد نعیم خان کی صدارت میں ہوئی جس میں یونیورسٹی کے انتظامی افیسران رجسٹرار، ڈائریکٹر اکیڈمکس، کنٹرولر امتحانات اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ چونکہ یونیورسٹی کے منظور شدہ پی سی ون میں ایک عجائب گھر میوزیم شامل ہے تاہم اس کے لیے خاظر خواہ فنڈ نہیں۔ بلتستان قدیم ترین تہذیب و ثقافت کا مرکز رہا ہے، یہاں کے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کے لیے یونیورسٹی کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے جس کے لیے مناسب عمارت اور سہولیات کی اشد ضرورت ہے۔ اس ضمن میں یونیورسٹی کی کاوشوں کے نتیجے میں بوسٹن آرکیٹیچرل کالج سے ٹیلی فونک کانفرنس کا فیصلہ ہوا ہے۔ مجوزہ کانفرنس میں بلتستان کے اہم ترین ثقافتی ورثے اور ان کی تحفظ کے لیے مجوزہ جامع منصوبوں پر گفتگو ہوگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی بین الاقوامی جامعہ یا ادارے کی طرف سے کلچرل سٹیڈیز سنٹر بنانے کے لیے آمادگی کی صورت میں یونیورسٹی ضروری اراضی فراہم کرے گی۔ اس سلسلے میں ڈیجٹل آرکائیوز بنانے، نصاب سازی، میوزیم اور دیگر اہم شعبوں میں مجوزہ منصوبوں پر گفتگو ہوئی اور مناسب پروپوزل بنانے پر اتفاق ہوا۔
خبر کا کوڈ : 857503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش