0
Saturday 18 Apr 2020 19:43

حکمران نیت ٹھیک کرلیں کورونا وائرس کنٹرول ہو جائے گا، ثروت اعجاز قادری

حکمران نیت ٹھیک کرلیں کورونا وائرس کنٹرول ہو جائے گا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمران نیت اچھی کر لیں تو کرونا وائرس کا پھیلاؤ ختم لاک ڈاؤن کی نوبت جلدی ختم ہو جائیگی، غریب و مستحقین میں راشن و خوراک حکومتی پروگراموں کے تحت گھر گھر پہنچایا جائے، عوام کو راشن دینے پر دعوئے اور سیاست بازی سے کام نہیں چلے گا، عوام سب سمجھتے ہیں، کراچی سندھ کا ہی نہیں ملک کا سب سے بڑا آبادی والا شہر ہے یہاں توجہ اور شہروں سے زیادہ دینا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت لاک ڈاؤن کے باعث غریبوں میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھیں گے مخیر حضرات آگے بڑھ کر نیک کاموں میں حصہ لیں۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ غریب و مستحقین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، عوام کے مسائل کے حل کیلئے ان کیساتھ ہیں کورونا وائرس وبا چند دنوں یا چند مہینوں کی ہے مگر اس مصیبت کی گھڑی عوام کو سہارا دینے کی بجائے صرف دعوؤں سے کام چلایا گیا تو اس کے منفی نتائج نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست انسانیت کی خدمت اور عبات ہے حکمران خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر عوام کو راشن کی فراہمی کیلئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے زیادہ موجودہ حالات میں بھوک و افلاس سے عوام پریشان حال اور بچے دودھ کیلئے بلک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو ختم کرنے کیلئے حکومتی مثبت پالیسیوں کا ساتھ دیتے ہیں، اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں جو اپنی مدد آپ کے تحت غریبوں اور مستحقین کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں، ان شاء اللہ عوام کی بلاتریق خدمت کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 857519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش