1
Saturday 18 Apr 2020 19:56

فلسطینیوں کی آزادی کے بدلے 4 صیہونی قیدی چھوڑنے کو تیار ہیں، حماس

فلسطینیوں کی آزادی کے بدلے 4 صیہونی قیدی چھوڑنے کو تیار ہیں، حماس
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی جیلوں میں قید فلسطینی شہریوں کی آزادی کے بدلے وہ اپنے قبضے میں موجود 4 صیہونی قیدیوں کو آزاد کرنے پر تیار ہے۔ حماس کے سیکرٹری سیاسیات اسمعیل ہنیہ نے قومی ٹیلیویژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض فریقوں نے ثالثی کی خاطر حماس سے رابطہ کر کے قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے حماس کی پیشکش کے بارے میں پوچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی شہریوں کی آزادی ایک ایسا ہدف ہے جس کے حصول کی خاطر ہم ہر قیمت چکانے کو تیار ہیں۔

حماس کے سیکرٹری سیاسیات نے کہا کہ (حماس کی مسلح شاخ) "القسام بریگیڈ" کے قبضے میں 4 صیہونی قیدی موجود ہیں جبکہ (غزہ میں حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ) یحیی السنوار "2011ء کے گیلاد شالیٹ معاہدے" کے مطابق آزاد ہونے کے بعد دوبارہ قید ہو کر غاصب صیہونی رژیم کی جیلوں میں پہنچ جانے والے بوڑھے، مریض، بچے اور خواتین فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا متعدد بار مطالبہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قبضے میں موجود صیہونی قیدیوں کے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ تبادلے کے لئے براہ راست مذاکرات پر تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 857521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش