QR CodeQR Code

افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے انتظامات مکمل ہیں، اجمل وزیر

18 Apr 2020 19:55

سول سکریٹریٹ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات تیز کر دیئے ہیں اور وزیراعلٰی خود مختلف اضلاع کے دورے کر کے انتظامات کا جائزہ لے کر ہدایات دے رہے ہیں، جبکہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد کار کو 40 سے بڑھا کر 700 کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں جن کو ہفتے میں دو دن مرحلہ وار پاکستان لایا جائے گا۔ سول سکریٹریٹ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں جن کو ہفتے میں دو دن مرحلہ وار پاکستان لایا جائے گا جس کیلئے ہفتہ اور منگل کے دن طورخم بارڈر کھلا رکھا جائے گا۔ اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات تیز کر دیئے ہیں اور وزیراعلٰی محمود خان خود مختلف اضلاع کے دورے کر کے انتظامات کا جائزہ لے کر ہدایات دے رہے ہیں، جبکہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد کار کو 40 سے بڑھا کر 700 کر دیا گیا ہے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ میڈل ایسٹ سے آئے ہوئے 189 مسافروں میں صرف 1 مسافر کا ٹیسٹ مثبت آیا اور 172 مسافروں کے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد گھروں کو بھیج دیا گیا، جبکہ 16 مسافروں کے ٹیسٹ نتائج آنا باقی ہے۔


خبر کا کوڈ: 857523

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857523/افغانستان-میں-پھنسے-پاکستانیوں-کو-واپس-لانے-کے-انتظامات-مکمل-ہیں-اجمل-وزیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org