QR CodeQR Code

کرونا وائرس،گلگت بلتستان میں 7 نئے کیسز، ایک مریض صحت یاب

18 Apr 2020 20:23

وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ اور مشیر اطلاعات شمس میر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام 7 نئے کیسز استور سے سامنے آئے ہیں جن میں سے 2 مریض تبلیغی جماعت اور 5 لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 7 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزیر قانون اورنگزیب ایڈوکیٹ اور مشیر اطلاعات شمس میر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام 7 نئے کیسز استور سے سامنے آئے ہیں جن میں سے 2 مریض تبلیغی جماعت اور 5 لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں۔ کرونا وائرس کے 7 نئے مریضوں کے ساتھ ایکٹیو کیسز کی تعداد 61 ہو گئی ہے۔ جبکہ کرونا کا ایک مریض صحت یاب ہوا ہے جس کا تعلق گلگت سے ہے۔ کرونا وائرس سے متاثرہ ضلع استور میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہو گئی ہے۔ ضلع گلگت کے 8، نگر کے 14، گانچھے کا 1، سکردو کے 4 اور دیامر کے 7 مریض زیر علاج ہیں۔ صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 193 ہو چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 857524

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857524/کرونا-وائرس-گلگت-بلتستان-میں-7-نئے-کیسز-ایک-مریض-صحت-یاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org