QR CodeQR Code

 المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے زیراہتمام جنوبی پنجاب میں ہزاروں خاندانوں میں راشن تقسیم، علامہ اقتدار نقوی 

18 Apr 2020 21:49

ملتان سے جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے پلیٹ فارم سے لاک ڈائون سے متاثرہ غریب، نادار، مستحق اور سفید پوش خاندانوں کی مدد کا سلسلہ جاری ہے، ملک بھر میں پانچ ہزار سے زائد والنٹیئر مشکل کی اس گھڑی میں قوم کی مدد کررہے ہیں۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے ذیلی ادارے المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے پلیٹ فارم سے ملک کے دیگر علاقوں کی طرح جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہزاروں افراد میں راشن بیگ، ماسک گلوز تقسیم کیے گئے اس کے علاوہ مختلف مساجد اور امام بارگاہوں میں جراثیم کش اسپرے بھی کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے ملتان سے جاری بیان میں کیا۔ ملتان سے جاری بیان میں علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے پلیٹ فارم سے لاک ڈائون سے متاثرہ غریب، نادار، مستحق اور سفید پوش خاندانوں کی مدد کا سلسلہ جاری ہے۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ ملک بھر میں پانچ ہزار سے زائد والنٹیئر مشکل کی اس گھڑی میں قوم کی مدد کررہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق اس وقت تک ساٹھ ہزار سے زیادہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جا چکا ہے، اُنہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ ماہ رمضان میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ 


خبر کا کوڈ: 857537

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857537/المجلس-ڈیزاسٹر-منیجمنٹ-سیل-کے-زیراہتمام-جنوبی-پنجاب-میں-ہزاروں-خاندانوں-راشن-تقسیم-علامہ-اقتدار-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org