0
Sunday 19 Apr 2020 00:25

افغانستان میں امریکی فوجی اڈے سے نکلنے والی گاڑی پر حملہ، 6 افراد ہلاک

افغانستان میں امریکی فوجی اڈے سے نکلنے والی گاڑی پر حملہ، 6 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبے پروان میں امریکی فوجی اڈے میں کام کرنے والے کنسٹرکشن کمپنی کے ملازمین کی گاڑی پر حملے میں 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے پروان میں جنگجوؤں نے امریکی فوجی اڈے سے نکلنے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ اندھا دھند فائرنگ کی وجہ سے گاڑی میں سوار 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ ایک محفوظ رہا۔ صوبے پروان کے گورنر کی ترجمان واحدہ شیہکر نے میڈیا کو بتایا کہ گاڑی میں امریکی فوجی اڈے میں جاری تعمیراتی کام کرنے والے افسران اور مزدور سوار تھے، جنہیں طالبان جنگجوؤں نے نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب صوبے پروان کے طالبان کمانڈرز نے حکومت کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے حملے کا ذمہ دار ہونے کی تردید کی ہے۔ ادھر حکومت نے بھی حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے نام اور شہریت کو ظاہر نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ صوبے پروان کے اکثر علاقوں پر حکومت کی عمل داری برقرار ہے، تاہم کچھ حصوں پر جنگجوؤں اور باغیوں کا تسلط ہے، جس کے باعث جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 857564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش