0
Sunday 19 Apr 2020 00:45

حکومت غریب اور دھاڑی دار طبقے کیلئے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان کرے، علامہ مقصود ڈومکی

حکومت غریب اور دھاڑی دار طبقے کیلئے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان کرے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک اللہ کا مہینہ ہے، جو ہمیں نفسانی خواہشات کو نظرانداز کرتے ہوئے حکم خدا کی اطاعت کا درس دیتا ہے۔ روزہ خواہشات نفسانی پر غلبہ پا کر اطاعت الہیٰ اپنانے کا نام ہے۔ روزہ آتش جہنم کے مقابل ڈھال ہے۔ روزہ دار کا سو جانا عبادت اور سانس لینا تسبیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر حکومت غریب اور دھاڑی دار طبقے کے لئے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان کرے۔ غربت و افلاس کے باعث غریب لوگوں کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں۔ حکومت کے بلند و بالا دعووں کے باوجود آج بھی غریب انتہائی مشکل حالات سے نبرد آزما ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کے لئے ایس او پی کا اعلان کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 857565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش