0
Sunday 19 Apr 2020 09:58

دنیا مودی کے مسلم کش اقدامات کو روکے، ارون دھتی رائے

دنیا مودی کے مسلم کش اقدامات کو روکے، ارون دھتی رائے
اسلام ٹائمز۔ بھارتی صحافی ارون دھتی رائے نے کہا ہے کہ دنیا مودی کے مسلم کش اقدامات کو روکے، ملک بھر میں کورونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار تبلیغی جماعت کو ٹھہرا کر ہندوؤں کے جذبات کو اکسایا جا رہا ہے جس سے مسلم کش فسادات کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ عالمی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی حکومت کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھہرا کر ہندوؤں کے جذبات کو اکسا رہی ہے جس سے حالات ایک بار پھر مسلمانوں کی نسل کشی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ بھارتی صحافی نے مزید کہا کہ مودی سرکار ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے جس سے مسلم کش فسادات کا خدشہ بڑھ گیا ہے جس پر دنیا کو نظر رکھنے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے عالمی قوتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ارون دھتی رائے نے متنازع شہریت بل اور اس کی مخالفت کرنے والے مسلمان شہریوں اور مساجد کو انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے شہید کیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی زیادہ دن نہیں گزرے جب دارالحکومت میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا، مودی حکومت ایک بار تاریخ دہرانا چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 857591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش