0
Sunday 19 Apr 2020 11:02

قومی احتساب بیورو کے افسران کا کسی سیاسی جماعت، گروہ یا افراد سے تعلق نہیں، ترجمان نیب

قومی احتساب بیورو کے افسران کا کسی سیاسی جماعت، گروہ یا افراد سے تعلق نہیں، ترجمان نیب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی نیب کی جانب سے عدم گرفتاری کے متعلق قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے کہا ہے کہ آج پیشی کے دوران شہباز شریف کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان نیب کے مطابق شہباز شریف سے چند سوالات کے جامع اور مختصر جوابات درکار تھے جن کے جواب مل گئے۔ ترجمان نیب کے مطابق ہر کارروائی آئین اور قانون کے مطابق کی جاتی ہے، نیب پر کسی کا کوئی اثر نہیں۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ نیب افسران کا کسی سیاسی جماعت، گروہ یا افراد سے تعلق نہیں، نیب افسران کی وابستگی صرف ریاست پاکستان سے ہے۔ خیال رہے کہ نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو طلب کیا تھا۔ نیب نے شہباز شریف سے وارثت میں موصول ہونے والی جائیداد کی تفصیلات طلب کر لی تھیں۔ نیب نے شہباز شریف سے سوال کیا تھا کہ سال 1998ء سے سال 2018ء کے دوران فیملی کے اثاثے بڑھ کر 549 ارب ہوئے۔ نیب نے استفسار کیا کہ بیرون ملک کون کون سے اثاثے اور بینک اکاوَنٹس موجود  ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ سال 2005ء سے سال 2007ء کے دوران لیے جانے والے قرض کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
 
خبر کا کوڈ : 857601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش