QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور کی مختلف سڑکوں کا دورہ

19 Apr 2020 11:34

لاہور کی مختلف شاہراہوں پر بڑی تعداد میں ٹریفک پر وزیراعلیٰ نے اظہار برہمی کیا۔ وزیراعلیٰ نے مال روڈ، جیل روڈ، شادمان، گلبرگ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جزوی لاک ڈاﺅن کورونا کے سدباب اور عوام کے مفاد میں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب بغیر سکیورٹی اور پروٹوکول کے ہی شہر کا مشاہدہ کرتے رہے۔ لاہور کی مختلف شاہراہوں پر بڑی تعداد میں ٹریفک پر وزیراعلیٰ نے اظہار برہمی کیا۔ وزیراعلیٰ نے مال روڈ، جیل روڈ، شادمان، گلبرگ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جزوی لاک ڈاﺅن کورونا کے سدباب اور عوام کے مفاد میں ہے، عوام گھروں میں رہ کر خود اور اپنے پیاروں کو محفوظ رکھیں، ہمیں عوام کی زندگیاں عزیز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اتوار کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر ہے جس سے واضح ہو رہا ہے کہ پولیس اپنی ذمہ داری احسن انداز میں ادا نہیں کر رہی اور شہری بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے گھروں میں رہیں۔


خبر کا کوڈ: 857606

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857606/وزیراعلی-عثمان-بزدار-کا-بغیر-پروٹوکول-لاہور-کی-مختلف-سڑکوں-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org