0
Sunday 19 Apr 2020 12:38

بیرونِ ملک پاکستانیوں کی اموات ناقابلِ تلافی نقصان ہے، شہباز شریف

بیرونِ ملک پاکستانیوں کی اموات ناقابلِ تلافی نقصان ہے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث دوسرے ملکوں میں آباد پاکستانیوں کی اموات ملک کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ شہباز شریف نے اپنے بیان میں کورونا وائرس کی وباء سے بیرونِ ملک پاکستانیوں کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کورونا وائرس کی وباء سے وفات پر بے حد دکھ ہے، وہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی عزم و ہمت اور وفا کی قابل فخر مثال ہیں، بیرون ملک رہنے والے اہل وطن پاکستان کے بارے میں ہمیشہ فکر مند رہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 857615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش