0
Sunday 19 Apr 2020 13:30

رمضان سے متعلق اعلامیے پر 100 فیصد عملدرآمد علماء کا امتحان ہے، فردوس عاشق اعوان

رمضان سے متعلق اعلامیے پر 100 فیصد عملدرآمد علماء کا امتحان ہے، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ رمضان سے متعلق اعلامیے پر 100 فیصد عمل درآمد علماء کا امتحان ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کا علماء سے مشاورت کے بعد متفقہ اعلامیہ نہایت خوش آئند اور قوم کی آواز ہے، اب مسجد کے منبر پر بیٹھے ہمارے امام اور خطیب کا امتحان بھی ہے، قوم کی نظریں علماء پر ہیں، کورونا کے خلاف مہم میں توقع ہے کہ امام حضرات شرائط اور اعلامیے پر 100 فیصد عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے، بالخصوص دیہات میں موجود لوگوں کے لیے اعلامیہ کا مرکزی نکتہ یہ ہے کہ اللہ کے گھر مسجد کو شفا کا ذریعہ بنانا ہے اور کسی صورت کورونا کے پھیلاؤ کا ذریعہ نہیں بننے دینا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ مسجد میں صفوں میں 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا ہے، 60 سال سے زائد عمر کے افراد تراویح گھر میں پڑھیں، احتیاط  سے ہی اس وبا سے نجات مل سکتی ہے، کورونا کے خلاف علمائے کرام کا کردار نہایت اہم ہے، لوگوں کو وباء سے بچانے کیلئے انہوں نے اعلیٰ تدبر کا مظاہرہ کیا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، ہر مسلمان کا محور و مرکز مسجد کا منبر و محراب ہے، لہذا مسجد کے اندر بیٹھے امام اور خطیب کورونا کی وباء کے خلاف جنگ میں ہمارا ہراول دستہ ہیں، وہ رائے ساز ہوتے ہیں، رمضان المبارک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے صدر مملکت کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے، اس وباء کا احتیاط ہی سب سے موثر علاج ہے۔
خبر کا کوڈ : 857632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش