QR CodeQR Code

اندرون سندھ کے علاقے جھڈو میں بھوک سے حاملہ خاتون چل بسی

19 Apr 2020 16:29

شوہر اللہ بخش بروہی نے بتایا کہ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہوں، جس کی وجہ سے بیوی پریشان تھی، چوبیس گھنٹے سے گھر میں کھانے پینے کیلئے کچھ نہیں تھا۔


اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ ضلع میرپور خاص کے شہر جھڈو میں غربت و بھوک کے باعث نبی سرروڈ کے علاقے میں 45 سالہ حاملہ خاتون روبینہ انتقال کرگئی۔ شوہر اللہ بخش بروہی نے بتایا کہ متوفیہ چھ بچوں کی ماں اور پانچ ماہ کی حاملہ تھی، کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہوں، جس کی وجہ سے بیوی پریشان تھی، چوبیس گھنٹے سے گھر میں کھانے پینے کیلئے کچھ نہیں تھا، بیوی کی تدفین بھی علاقے کے لوگوں نے چندہ کرکے کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 857652

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857652/اندرون-سندھ-کے-علاقے-جھڈو-میں-بھوک-سے-حاملہ-خاتون-چل-بسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org