QR CodeQR Code

کراچی، کالعدم القاعدہ برصغیر کے 4 دہشتگرد اسلحہ سمیت گرفتار

19 Apr 2020 17:18

گرفتار دہشتگردوں نے سٹی کورٹ، پولیس ٹریننگ سینٹر، پاکستان اسٹاک ایکسچینچ اور حساس اداروں کے دفتروں کی ریکی کر رکھی تھی اور افغانستان سے دہشتگردی کی تربیت بھی حاصل کی ہوئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے القاعدہ برصغیر کراچی نیٹ ورک کے 4 کارندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عرفان بہادر نے کہا کہ ایس آئی یو سی آئی اے پولیس نے گلستان جوہر میں کارروائی کرکے کالعدم القاعدہ برصغیر کے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی سی آئی اے عرفان بہادر نے بتایا کہ گرفتار افراد القاعدہ برصغیر کے اہم دہشتگرد ہیں، جن کے نام محمد عمر، محمد بلال عرف فدا، محمد وسیم اور محمد عامر ہیں۔ اس گروپ کا امیر افغانستان میں مقیم ہے، جس کا نام محمد حنیف عرف ضرار عرف ایوب بتایا گیا۔

اسپیشل یونٹ کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے برآمد سامان میں مختلف اقسام کا بارودی مواد، 10 ڈیٹونیٹرز، ریموٹ، آئی ڈی رسیور، 2 میٹر بونا کارڈ، 3 دستی بم اور 2 کلاشنکوف شامل ہیں۔ عرفان بہادر نے کہا کہ چاروں دہشتگرد کراچی میں بڑی تخریب کاری کرنا چاہتے تھے، انہوں نے سٹی کورٹ، پولیس ٹریننگ سینٹر، پاکستان اسٹاک ایکسچینچ اور حساس اداروں کے دفتروں کی ریکی کر رکھی تھی اور افغانستان سے دہشتگردی کی تربیت بھی حاصل کی ہوئی تھی۔ اسپیشل یونٹ کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے، امید ہے کہ اہم انکشافات سامنے آئیں گے۔


خبر کا کوڈ: 857658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857658/کراچی-کالعدم-القاعدہ-برصغیر-کے-4-دہشتگرد-اسلحہ-سمیت-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org