QR CodeQR Code

کرونا وائرس،دیامر سے 4، گلگت سے 2 نئے کیسز

19 Apr 2020 21:24

محکمہ صحت کے مطابق کل 141 نمونوں کے ٹیسٹ لیے گئے تھے جن میں سے 6 کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ جی بی میں نئے مریضوں کے ساتھ ایکٹیو کیسز کی تعداد 66 ہو گئی ہے۔


  اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مزید 6 کیسز سامنے آگئے۔ نئے کیسز میں 4 کا تعلق ضلع دیامر اور دو کا تعلق گلگت سے ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق کل 141 نمونوں کے ٹیسٹ لیے گئے تھے جن میں سے 6 کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ جی بی میں نئے مریضوں کے ساتھ ایکٹیو کیسز کی تعداد 66 ہو گئی ہے۔ ضلع استور میں سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں مجموعی کیسز کی تعداد 26، دیامر میں 11، گلگت 9، نگر 14، سکردو میں چار اور گانچھے میں تعداد ایک ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 857683

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857683/کرونا-وائرس-دیامر-سے-4-گلگت-2-نئے-کیسز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org