QR CodeQR Code

میئر کراچی نے نجی ٹی وی پر بغیر مؤقف لئے خبر چلانے پر پیمرا کو شکایتی خط تحریر کردیا

19 Apr 2020 21:39

اپنے وکیل کے ذریعے چیئرمین پیمرا کو لکھے گئے اس خط میں وسیم اختر نے کہا ہے کہ نجی ٹی وی نے انکے موقف کے بغیر غلط الزامات لگائے اور یک طرفہ خبر چلائی ہے، جو مکمل جھوٹ پر مبنی ہے، نجی ٹی وی نے حقائق کو مسخ کرکے ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے نجی ٹی وی پر بغیر مؤقف خبر چلائے جانے پر پیمرا کو ایک شکایتی خط تحریر کیا ہے، میئر کراچی نے اپنے وکیل کے ذریعے چیئرمین پیمرا کو لکھے گئے اس خط میں کہا ہے کہ نجی ٹی وی نے انکے موقف کے بغیر غلط الزامات لگائے اور یک طرفہ خبر چلائی ہے، جو مکمل جھوٹ پر مبنی ہے، نجی ٹی وی نے حقائق کو مسخ کرکے ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں شہر کراچی کا میئر منتخب ہوا ہوں اور عوام کا اعتماد حاصل ہے۔ وسیم اختر نے کہا کہ خبر کا مقصد نہ صرف ان کی ساکھ کو خراب کرنا تھا بلکہ ان کے ووٹ بینک کو متاثر کرنے کی کوشش بھی کی گئی ہے جس پر پیمرا فوری کاروائی کرے۔


خبر کا کوڈ: 857685

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/857685/میئر-کراچی-نے-نجی-ٹی-وی-پر-بغیر-مؤقف-لئے-خبر-چلانے-پیمرا-کو-شکایتی-خط-تحریر-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org