0
Sunday 19 Apr 2020 21:48

یہ الزام تراشیوں کا نہیں کام کا وقت ہے، خالد مقبول صدیقی

یہ الزام تراشیوں کا نہیں کام کا وقت ہے، خالد مقبول صدیقی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ذیلی ادارے خدمت خلق فانڈیشن کی جانب سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپتالوں کے لئے جراثیم کش واک تھرو گیٹ فراہم کرنے کی تقریب سے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت الزام تراشیوں کا نہیں بلکہ کام کرنے کا ہے، کے کے ایف نے مشکل حالات میں بھی راشن اور امدادی سامان اس لئے کامیابی سے تقسیم کرلیا، کیونکہ ہم یہ کام کرتے رہے ہیں، جیسے جیسے ایم کیو ایم پاکستان بحال ہوئی، ویسے ہی کے کے ایف بھی اپنے پیروں پر کھڑی ہو رہی ہے، اگر ایم کیو ایم پاکستان کو موقع دیا گیا تو ہم پورے پاکستان کی خدمت کرسکتے ہیں، بطور سیاسی جماعت ہم اپنا فرض پورا کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ہم خدمت خلق کے میدان میں اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں اور سماجی ناہموار رویوں کا شکار گھرانوں اور افراد تک پہنچیں اور انکی دادرسی کریں، ہم بہت شکر گزار ہیں ان مخیر حضرات کے، جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا اور ہم مزید تعاون کے طلبگار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 857686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش